Loading...
 

کمیونٹی مینجر

 

کمیونٹی کا مُنتظم کلب کی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا یعنی آن لائن سماجی روابط پر موجودگی کا ذمہ دار ہے۔

مضبوط آن لائن موجودگی کی تعمیر

کلب کی مضبوط آن لائن موجودگی نئے ارکان کے لئے ایک مقناطیس کی طرح ہے۔

کلب کی آن لائن موجودگی کو فروغ دینے کے لئے فی ہفتہ مخصوص تعداد میں گھنٹے وقف کریں۔ پہلے سے مخصوص تعداد کے فیصلے پر قائم رہیں۔

ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کامیاب کمیونٹی کے مُنتظمان کے کچھ راز ہیں۔ کوشش کریں کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار پوسٹ کر سکیں۔

 

کن امور کے بارے میں پوسٹ کی جائے

پوسٹ کرنے کے مواد کی ممکنہ اقسام مندرجہ ذیل ہیں:

  • یقیناً ... اجلاس اور دیگر تقریبات کے بارے میں اعلانات۔
  • نئے ارکان کا خیرمقدم ۔
  • دوسرے کلبوں کی یا Agora Speakers International کی پوسٹوں کو شئیر کرنا۔
  • Agora ارکان کی Agora تعلیمی پروگرام کے اندر اور اس سے باہر کامیابیوں کی تعریفی پوسٹیں۔ بیرونی کامیابیوں کو کم از کم کسی حد تک کلب کے مشن سے متعلق ہونا چاہیے۔ اس کی اچھی مثال ہے اگر کوئی رکن کسی کتاب کو شائع کرتا ہے یا کسی کنونشن میں کلیدی تقریر کرتا ہے۔

 

اپنے نام کو شائع شدہ دیکھنے سے پیدا ہونے والے جذبے سے زیادہ طاقتور کم ہی جذبات ہیں۔ یہ دوسروں کو بھی اسی طرح کی پہچان حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
  • اجلاس کی ریکارڈنگ۔

  • اپنی لائک شدہ پسندیدہ تقاریر کی مثالیں شئیر کریں۔

  • زبان میں بہتری لانے کے مشوروں والے چارٹ، اقوال اور جُگتیں تقریباً ہمیشہ ہی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں، خصوصاً ارکان کے ذخیرہ الفاظ کو تقویت دینے کی وجہ سے۔

    .

wiki_plugin_edit.png

Nice

  • غیر حاضر ارکان کے لئے اجلاسوں کا خلاصہ۔

آپ کو ہر چیز کا پتہ خود لگانے کی ضرورت نہیں- ارکان کو خیالات اورعنوانات تجویز کرنے کی ترغیب دیں۔

بطور کمیونٹی منتظم مواد شائع کرتے وقت یاد رکھیں کہ آپ پوسٹ ذاتی حیثیت میں نہیں بلکہ کلب کی جانب سے کررہے ہیں، لہٰذا آپ کو غیر جانبداری کے اصول پر عمل کرنا چاہیے۔.
تمام پلیٹ فارمز پر مستقل نیا مواد شائع کرنے کی ضرورت نہیں۔ جو مضمون چھ ماہ قبل فیس بک پر شیئر کیا تھا، اس ہفتے اسے دوبارہ ٹویٹ کیا جاسکتا ہے۔

 

فائدہ مند پوسٹ کرنے کے لیے مشورے

 

مندرجہ ذیل چند مفید نکات پر آپ کو غور کرنا چاہیے:

  • ہیش ٹیگ استعمال کریں۔ Agora ہیش ٹیگز (# AgoraSpeakers، # SpeakLeadMakeHistory، وغیرہ) کا ایک ملغوبہ مناسب مقامی کلب ٹیگزاور حسب پوسٹ موزوں ٹیگز کے ساتھ لگائیں۔
     
  • اپنے کلب کی سوشل میڈیا پوسٹوں میں ممکنہ دلچسبی رکھنے والے افراد کو ٹیگ یا @ تذکرہ کریں - (اس سرگرمی کو کمیونٹی کے منتظم کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہئے)۔ ممکنہ دلچسبی رکھنے والے افراد (میڈیا والے، مقامی قائدین، ​​مشہور شخصیات، ارکان وغیرہ) کو دلچسپ پوسٹوں پر ٹیگ کرنا ان کی توجہ کھینچنے کا اچھا طریقہ ہے، بشرطیکہ اسے احتیاط سے کیا جائے۔

 

  • ان گروپوں کی نگرانی کریں جہاں آپ مفید جوابات مہیا کرسکتے ہیں۔ آپ بہت سے گروپس میں لوگوں کے ہر طرح کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں۔ میٹ اپ گروپس، پبلک فیس بک گروپس، کوورا، ریڈٹ وغیرہ۔ عموماً آپ مندرجہ ذیل موضوعات کے مجموعہ کی نگرانی کر سکتے ہیں، جیسے کہ:
    • عوامی خطابت
    • مباحثہ کرنا
    • مقصدی تجزیہ
    • اسٹیج کا خوف
    • پیشہ ور خطابت
    • سیلز پریزنٹیشنز
    • قیادت
    • پیشہ ورانہ ترقی
    • ذاتی بہتری
    • خود اعتمادی
    • ... عموماً کوئی بھی مہارت جس کی ہم تربیت دیتے ہیں
  • جہاں آپ کوئی دلچسپ قابل تبصرہ پوسٹ دیکھیں تو فوراً جواب لکھیں۔ عموماً اگر جواب صرف اسپیم نہ ہو بلکہ کچھ بصیرت اور مواد بھی فراہم کرے تو آپ کو کچھ پروموشنل ہیش ٹیگز رکھنے یا شاید اپنے کلب کو لنک کرنے کی اجازت بھی مل جائے گی ۔

 

مواد کا انتظام اور گروپ کے قواعد

بحیثیت کمیونٹی کے منتظم آپ اپنے گروپوں، جہاں رکن اور زائرین تبصرے پوسٹ کرسکتے ہیں، کے موضوعات، ماحول، شائستگی اور تہذیب کے بھی ذمہ دار ہیں۔ Agora کے کچھ عمومی اصول ہیں جن کو تمام گروپوں میں نافذ کرنا چاہیے۔

  • کسی بھی طرح کی نفرت انگیز تقریر کی اجازت نہیں۔
  • خصوصی ظوابط کے برخلاف عنوانات (جعلی سائنس شامل) کے فروغ کی اجازت نہیں۔

 

مذکورہ بالا کے علاوہ آپ کلب کی آن لائن موجودگی کے عمومی قواعد کو وضح کرنے کے لئے آزاد ہیں:

  • کیا مہمانوں اور زائرین کو پوسٹ کرنے کی اجازت ہو گی؟
  • کیا کاروباری پوسٹنگ کی اجازت ہو گی ؟ کس کاروبار کی؟
  • کون سے عنوانات کو درست سمجھا جائے گا؟

 

رائے (فیڈبیک) پر عمل درآمد

بحیثیت کمیونٹی کے مُنتظم، آپ کی ذمہ داریوں میں مختلف ذرائع سے موصول شدہ عمومی رائے اور سوالات سے نمٹنا شامل ہے۔

  • ہمیشہ لکھنے والے کے شکریہ سے آغاز کریں، حتّٰی کہ سخت ترین تنقید لکھنے والے کے لیے بھی۔
  • کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ ایک دن کے اندر تمام درخواستوں کا جواب دیں۔
  • اگر معلومات فراہم کرنے یا مخصوص درخواست سے نمٹنے میں زیادہ وقت متوقع ہو تو مختصر جواب دیں کہ آپ اندازاً کب تک جواب دے سکیں گے۔
  • اگر سوال Agora اور ہمارے کام کرنے کے طریقہ کے بارے میں ہے اور آپ کو جواب نہیں معلوم، تو اپنے ساتھی کلب افسران اور ہمیں (info@agoraspeakers.org) پوچھیں تاکہ ہم مدد کرسکیں۔
  • اس سے قطع نظر کہ رائے کتنی منفی ہے، اسے بطور سکھلائی کے موقع کے استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
  • کبھی کسی کے ساتھ بحث میں نہ پڑیں۔ آپ محض درجہ حرارت ہی نہیں بڑھا رہے بلکہ منفی پوسٹ کرنے والے کے مریدوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ یہاں آپ انتہائی منفی رائے پر موثر ردعمل کی چند مثالیں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔


 

براہ کرم نوٹ کریں کہ رائے اور سوالات نہ صرف براہ راست (جیسے برقی پیغامات یا کلب کو ای میل) بلکہ بہت سے دوسرے طریقوں سے بھی موصول ہو سکتے ہیں، مثلاً کسی گروپ پر پوسٹ، تبصرے، کلب @ قسم کے کسی کے ذاتی اکاؤنٹ پر تذکرے وغیرہ۔ کوشش کریں کہ ان تمام ذرائع کی نگرانی کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی سوال یا رائے بغیر جواب نہ جائے۔

 

رازداری کے بارے میں ایک نوٹ

رازداری آج کی دنیا میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے، اور آپ کو خصوصاً چوکنا رہنا چاہئے تا کہ نادانستگی میں دوسرے لوگوں کے ان کی معلومات پر مالکانہ حقوق کی خلاف ورزی سے بچ پائیں۔ اس میں ناکامی سے نہ صرف بہت بدنامی بلکہ ایک ممکنہ رکن سے محروم ہونے کا خطرہ ہونے کے علاوہ کلب کے بارے میں انتہائی منفی رائے کا پوسٹ ہونا، حتّٰی کہ یورپی یونین جیسے علاقوں میں قانونی پریشانیاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔

  • کبھی بھی ایسے گروپ کے مواصلاتی نظام کا استعمال نہ کریں جو شرکا کی نجی معلومات دکھاتا ہو۔ مثلاً واٹس ایپ گروپ میں ہر شریک کا فون نمبر خود بخود دوسرے شرکاء پر ظاہر ہوتا ہے۔ 
  • جب کسی کی رابطہ معلومات مانگی جائیں تو ہمیشہ متعلقہ فریق سے اجازت مانگیں یا پھر معلومات کے بہاؤ کی سمت تبدیل کر دیں۔ مثلاً آپ کو درج ذیل درخواست موصول ہوتی ہے:
  • "سلام۔ ہمارا تعلق 'مستقبل کے مقررین' تنظیم سے ہے۔ میں کلب کے صدر ضمیر عبداللہ صاحب سے رابطہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم اپنی کانفرنس کے لئے کلیدی مقرر تلاش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں تفصیلات کا تبادلہ ان سے کرنا چاہیں گے۔ میں کس فون نمبر پر ان سے رابطہ کر سکتا ہوں؟ 

 

فوری طور پر کسی اور کا فون نمبر فراہم کرنے کی بجائے آپ کو

  • 1) پہلے صدر سے جانچ پڑتال کرنی چاہیے اور پھر اگر وہ راضی ہوں تو مطلوبہ معلومات فراہم کرنی چاہییں۔
  • 2) معلومات کے بہاؤ کو الٹ دینا چاہیے: "معلومات کی درخواست کے لئے آپ کا بہت شکریہ۔ میں ضمیر عبداللہ صاحب سے آپ کو پہلی فرصت میں جوابی فون کرنے کی درخواست کروں گا۔ آپ سے کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے کون سا وقت موزوں رہے گا؟"۔

 


Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:42:59 CEST by agora.